پاکستان کوسٹ گارڈز کو اپ گریڈ کیا جائیگا :محسن نقوی

 پاکستان کوسٹ گارڈز کو اپ گریڈ کیا جائیگا :محسن نقوی

کراچی (سٹاف رپورٹر،خبر ایجنسیاں)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے پاکستان کوسٹ گارڈز کو اپ گریڈ کرنے کا اعلان کردیا۔انہوں نے پاکستان کوسٹ گارڈز کے ہیڈکوارٹر میں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ سمگلنگ ملکی معیشت کو کھارہی ہے۔

پاکستان کوسٹ گارڈز سمگلنگ کو روک سکتا ہے ،اس وقت ملک کو بڑا درپیش مسئلہ معیشت ہے اور کوسٹ گارڈز کا معیشت سے براہ راست تعلق ہے ، پاکستان کوسٹ گارڈز کو جدید خطوط پر اپ گریڈ کیا جائے گا۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ اس وقت 40 سے 50 کروڑ روپے کی ریکوری کو 5سے 6 ارب روپے یا اس سے زیادہ پر لے جائیں گے تو بہتری آئے گی، کوسٹ گارڈز کا محدود وسائل کے باوجود کام قابل تحسین ہے ، ہم کوسٹ گارڈزکے بنیادی مسائل حل کریں گے ۔قبل ازیں وفاقی وزیر داخلہ نے یاد گار شہدا پرپھولو ں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔ علاوہ ازیں گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے گورنر ہاؤس میں ملاقات کی۔ملاقات میں جاری صورتحال ، امن و امان کے قیام میں سکیورٹی اداروں کے کردار اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ بعد ازاں گورنرسندھ کے ہمراہ محسن نقوی نے آئی ٹی مارکی کا دورہ کیا۔ 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں