ڈرائیونگ لائسنس ٹیسٹ میں فیل شہری 15 دن بعد دوبارہ ٹیسٹ دے سکیں گے

ڈرائیونگ لائسنس ٹیسٹ میں فیل شہری 15 دن بعد دوبارہ ٹیسٹ دے سکیں گے

لاہور(کرائم رپورٹر )ڈرائیونگ لائسنس ٹیسٹ میں فیل ہونے والے شہری اب پندرہ دن بعد دوبارہ ٹیسٹ دے سکیں گے۔

پنجاب موٹر وہیکل رولز 1969 میں ترمیم کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق ایڈیشنل آئی جی ٹریفک پنجاب نے صوبے کے تمام سی ٹی اوز، ڈی ٹی اوز کو مراسلہ جاری کردیا ۔مراسلہ کے مطابق اس سے قبل ٹیسٹ میں فیل ہونے والے شہریوں کو 6 ہفتے بعد دوبارہ ٹیسٹ دینے کی اجازت تھی۔ اب وقت کم کرکے پندرہ دن کردیا گیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں