تحفظ آئین تحریک کسانوں کا بھرپور ساتھ دے گی :محمود اچکزئی

تحفظ آئین تحریک کسانوں کا بھرپور ساتھ دے گی :محمود اچکزئی

اسلام آباد (دنیا نیوز) تحفظ آئین تحریک کے سربراہ محمود اچکزئی نے کہا ہے کہ ملک میں کسانوں کے ساتھ تماشا ہو رہا ہے، تحفظ آئین تحریک کسانوں کا بھرپور ساتھ دے گی۔

اپوزیشن اتحاد کے سربراہ محمود اچکزئی اور رہنما اسد قیصر کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہبازشریف بڑی بڑی باتیں کرتے ہیں، گندم سکینڈل پر نوٹس لیں۔محمود خان اچکزئی نے کہا کہ ہمیں اپنے دوستوں پر بھروسہ ہے ، اچھی بات ہے امریکی سفیر نے تحریک انصاف کے رہنماؤں سے ملاقات کی، امریکی سفیرکے سامنے اپنا موقف رکھا ہم ایک آزاد قوم ہیں، ہم ملک میں آئین کی بالادستی چاہتے ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں