لاہور :گرمی کی شدت بڑھنے لگی ،آج درجہ حرارت 41 تک جانے کا امکان

 لاہور :گرمی کی شدت بڑھنے لگی ،آج  درجہ حرارت 41 تک جانے کا امکان

اسلام ا ٓباد ،لاہور (اپنے رپورٹرسے ،ویمن رپورٹر)شہر لاہور میں گرمی کی شدت میں دن بدن اضافہ ریکارڈ، پارہ بڑھ گیا۔ آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 41 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور ،اسلام آباد، راولپنڈی سمیت ملک کے بیشتر شہر وں میں موسم گرم اور خشک رہے گا جبکہ دن کو درجہ حرارت بتدریج بڑھنے کا امکان ہے ۔ ترجمان محکمہ موسمیات کے مطابق چوبیس گھنٹوں کے دوران پنجاب کے اکثر اضلاع میں موسم خشک اور گرم رہا،لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 26 اور زیادہ سے زیادہ 39 ،جڑواں شہروں میں 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا ۔ چیف میٹرولوجسٹ شاہد عباس کا کہنا ہے مئی کے مہینے میں پیٹ ویو کے امکانات نہیں 11 مئی تک گرمی کا زور برقرار رہے گا جبکہ 12 سے 14 مئی کے دوران لاہور میں ہلکی بوندا باندی کے باعث درجہ حرارت میں کمی کا امکان ہے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں