نیب گندم سکینڈل پرانکوائری کب کریگا؟اسلام آبادہائیکورٹ

نیب گندم سکینڈل پرانکوائری کب  کریگا؟اسلام آبادہائیکورٹ

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس اعجاز اسحاق خان نے کیس کی سماعت کے دوران نیب پراسیکیوٹر سے کہا یہ تو چلیں چھوٹے چھوٹے معاملات ہیں گندم سکینڈل پر انکوئری کب کرنی ہے؟۔۔۔

 گندم سکینڈل پر شاید آپ اگلی حکومت میں انکوائری کریں گے ،فواد چودھری کے بھائی فیصل چودھری کی نیب طلبی کے خلاف درخواست کی سماعت کے دوران نیب پراسیکیوٹر رافع مقصود نے بتایا کہ نیب کے پاس فیصل کے خلاف انکوائری موجود ہے ،جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیئے کیا آپ نے ان کو انکوائری کے مرحلے پر گرفتار کرنا ہے ؟نیب پراسیکیوٹر نے بتایا کہ فیصل نے نیب انکوائری جوائن کرلی ہے، فی الحال گرفتاری کی ضرورت نہیں،جس پرعدالت فیصل چودھری ایڈووکیٹ کی نیب میں طلبی کے خلاف درخواست نمٹادی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں