الیکشن کمیشن:مخصوص نشستوں سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے پر مشاورت

الیکشن کمیشن:مخصوص نشستوں سے متعلق  سپریم کورٹ کے فیصلے پر مشاورت

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)الیکشن کمیشن میں مخصوص نشستوں پر سپریم کورٹ کے فیصلے پر مشاورت ہوئی، الیکشن کمیشن نے فیصلہ لا ونگ کو بھیج دیا۔۔۔

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی زیرصدارت الیکشن کمیشن کا اجلاس ہوا، اجلاس میں بجٹ سے متعلق مشاورت کی گئی ،ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق الیکشن کمیشن کے اجلاس میں سپریم کورٹ کے فیصلے پر بھی مشاورت کی گئی ،ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن کا لا ونگ سپریم کورٹ کے فیصلے کا تفصیلی جائزہ لیکر الیکشن کمیشن کو رپورٹ دے گا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں