نواز شریف کی زیر صدارت اجلاس ،گندم اور دیگر معاملات پر غور

نواز شریف کی زیر صدارت اجلاس ،گندم اور دیگر معاملات پر غور

لاہور(سیاسی نمائندہ،مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان مسلم لیگ (ن)کے قائد نواز شریف کی زیر صدارت سینئر رہنماؤں کا پارٹی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں اہم مشاورتی اجلاس منعقد ہوا۔

 جس میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز، رانا ثنا اللہ، وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ اور احسن اقبال بھی شریک ہوئے، اجلاس میں پارٹی کی تنظیم نو کے معاملات، پنجاب میں گندم کی موجودہ صورتِ حال، 11 مئی کو ہونے والے جنرل کونسل اجلاس اور ملکی موجودہ صورتِ حال سمیت دیگر اہم معاملات پر غور کیا گیا۔ پارٹی قیادت کو وزیراعلیٰ مریم نواز نے گندم خریداری بحران پر پنجاب حکومت کی ترجیحات اور پالیسی سے آگاہ کیا ۔ذرائع کے مطابق نواز شریف چاہتے ہیں شہباز شریف حکومت میگا سکینڈل میں ملوث افراد کے خلاف کسی بھی سیاسی اثر کی پرواہ کئے بغیر ‘‘بلاامتیاز’’ کارروائی کرے ۔علاوہ ازیں وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے مخصوص نشستوں کے حوالے سے سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد کی صورتحال بارے بریفنگ دی۔احسن اقبال نے 11 مئی کے جنرل کونسل اجلاس کے اغراض و مقاصد اور حکمت عملی پر بریفنگ دی۔اجلاس میں خواجہ سعد رفیق، سردار ایاز صادق، بلال اظہر کیانی اور انوشے رحمن بھی شریک ہوئے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں