اختلاف کودلیل سے ختم کرنا ہوگا

اختلاف کودلیل سے ختم کرنا ہوگا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ، ایجنسیاں ) وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا کہ اختلاف کو دشمنی نہیں دلیل اور مکالمے سے حل کرنا ہے ۔ میرے جسم میں موجود گولی یاد دلاتی ہے کہ معاشرے سے نفرت ختم کرنی ہے ۔

 بیان میں انہوں نے کہا کہ ہمیں جھوٹ اور سچ علیحدہ کرنا ہوگا، ضروری ہے کہ سب مل کر نفرت کو رد کریں ۔ امن، تعلیم اور ترقی پر ایک دوسرے کے ساتھ قدم سے قدم ملا کر آگے بڑھیں، ملک کو عظیم مملکت بنانے کا یہی راستہ ہے ، دریں اثنا سی پیک جائزہ اجلاس سے خطاب میں وفاقی وزیر نے کہا کہ سی پیک منصوبوں کی تکمیل کے لئے اب ہمیں چین سے دو قدم آگے چلنا ہو گا، دورہ چین پر ایم ایل ون ایک اہم ایجنڈا ہو گا ، سی پیک فیز 2 کی پیش رفت کو یقینی بنانا دورہ چین کا اہم ایجنڈا ہو گا ، ایم ایل ون ڈیڑھ سو سال پرانا ٹریک ہے اور اگر اب اس پر کام شروع نہ کیا گیا تو خدانخواستہ ہم مزید حادثات کا شکار ہو سکتے ہیں، ایم ایل ون پر ہمارے مواصلات اور تجارت کے شعبوں کے لئے ناگزیر ہے ۔ ہمیں خطے میں جغرافیائی مرکزیت کو مواقع میں بدلنے کے لئے ٹھوس منصوبہ بندی کرنا ہوگی ۔ مزید برآں وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال تین روزہ دورے پر چین روانہ ہو گئے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں