روزانہ سکول کی طرح عدالت آتے ہیں

روزانہ سکول کی طرح عدالت آتے ہیں

کراچی (سٹاف رپورٹر) تحریک انصاف سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ کا کہنا کہ کیسز جان نہیں چھوڑ رہے ، روزانہ سکول کے بچوں کی طرح عدالتوں میں جانا پڑتا ہے ۔ ملیر کورٹ میں آج تین کیسز میں پیش ہوا ہوں۔

 علی زیدی کی پیشی پر ہنگامہ آرائی کے مقدمے کے وقت میں عمرے پر تھا۔ انہوں نے کہا کہ جیل میں ضمانت ملنے پر ان کیسز میں بطور نامعلوم شامل کیا گیا۔ تمام مقدمات کا سامنا کررہے ہیں۔ ہماری تحریک جاری ہے ، بانی پی ٹی آئی کی آزادی تک پیچھے نہیں ہٹیں گے ۔ ان کا کہنا تھا کہ قوم نے جو مینڈیٹ دیا ہے چوروں کا احتساب کریں گے ۔ آٹا چور، چینی چوروں کو ہمارے اوپر مسلط کردیا گیا ہے ۔ قبل ازیں ملیر کورٹ میں تحریک انصاف سندھ کے صدر حلیم عال شیخ کے خلاف احتجاج اور ہنگامہ آرائی اور موٹروے کوبندکرانے کے الزام میں قائم تین مقدمات کی سماعت ہوئی ۔ حلیم عدالت شیخ اور دیگرملزم عدالت میں پیش ہوئے ۔حلیم عادل شیخ کے خلاف ملیرسٹی پولیس نے علی زیدی کی ملیر کورٹ میں پیشی کے موقع پرہنگامہ آرائی کا مقدمہ درج کیاتھا۔عدالت نے تینوں مقدمات کی سماعت3 جون تک ملتوی کر دی۔حلیم عادل شیخ کے وکلا نے تینوں مقدمات میں بریت کی درخواستیں بھی دائر کر دیں ہیں جن کی سماعت بھی 3 جون کومتوقع ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں