رورل میونسپل سروسز کمپنی ناقص کارکردگی پر 2افسر معطل

رورل میونسپل سروسز کمپنی  ناقص کارکردگی پر 2افسر معطل

لاہور (اپنے سٹی رپورٹر سے )پنجاب رورل میونسپل سروسز کمپنی میں ناقص کارکردگی ، کرپشن الزامات اور کمپنی مینجمنٹ کے خلاف سازش کرنیوالے 2افسروں کو معطل کر دیا گیا۔

 بورڈ آف ڈائریکٹرز کے 13 ویں اجلاس میں دونوں افسروں کے خلاف ٹھوس شواہد ملنے کے بعد معطل کیا گیا، چیف انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ انجینئرجمیل احمداورسی ایف او زبید الحسن کو معطل کیا گیا۔سی ای او اسد اللہ کا کہنا ہے دونوں کیخلاف انکوائری کی جائیگی ،پرائیویٹ لوگوں کے ساتھ ملکر کمپنی کو نقصان پہنچایا گیا ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں