پیپلز پارٹی اور ن لیگ کو ساتھ لے کر چلوں گا:نامزد گورنر

پیپلز پارٹی اور ن لیگ کو ساتھ لے کر چلوں گا:نامزد گورنر

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)نامزد گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے کہا کہ غریب کے لئے میرے دروازے کھلے ہوں گے ،میڈ ان پاکستان ہو ں، بیرون ملک کوئی جائیداد نہیں ، زرداری اور بلاول بھٹو نے کسی سیاسی جماعت کے لئے دورازے بند نہیں کئے ، پچھلے ادوار میں زراعت کو تباہ کیا گیا۔

 اپنی وزارت کے دور میں علاقے کو بجلی سمیت بنیادی سہولیات فراہم کرنے کی کو شش کی ۔ان خیا لات کا اظہارانہوں نے پنجاب ہاؤس اسلام آباد میں میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔نامزد گورنر نے کہا کہ پیپلز پارٹی سے اپنا سیاسی سفر شروع کیا اور ان شاء اللہ ساتھ ہی رہوں گا،پیپلز پارٹی اور ن لیگ کو ساتھ لے کر چلوں گا،کسانوں کے جو بھی مطالبات ہیں ان سے بات چیت کی جائے گی،کوشش ہے کہ پنجاب میں اپنا مثبت کردار ادا کروں،گندم بحران کے حوالے سے میرے پاس مصدقہ اطلاعات نہیں،نگران حکومت یا کوئی اور سیاسی جماعت ملوث تھی یا نہیں مجھے معلوم نہیں،آٹا بحران کے لئے وزیر اعلٰی پنجاب اور کسان اتحاد سے بھی ملاقات کروں گا۔ مجبوری کے تحت ہم نے اتحاد کیا اور آگے بھی مل کر ہی چلیں گے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں