تالاب میں ڈوبنے ،اینٹیں لگنے سے 2بچے جاں بحق

تالاب میں ڈوبنے ،اینٹیں لگنے سے 2بچے جاں بحق

مریدکے (نمائندہ دنیا) مختلف واقعات کے دوران 2 بچے جاں بحق، ایک نوجوان فائرنگ سے زخمی ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق جی ٹی روڈ کھوڑی گاؤں میں 10 سالہ طالبہ زینب سکول جاتے ہوئے راستے میں اینٹیں سر میں لگنے سے شدید زخمی ہو گئی ،اسے ٹی ایچ کیوہسپتال پہنچایا گیا مگر وہ جانبرنہ ہوسکی،دوسرے واقعہ میں بھیانوالہ کے قریب داری دا ڈیرہ پر تالاب میں نہاتے ہوئے ٓ سالہ بچہ انوار ڈوب گیا، جس کی لاش دوسرے روز ریسکیو 1122نے تلاش کر کے ورثا کے حوالے کر دی۔دریں اثنا کالاشاہ کاکو میں دو پارٹیوں کے درمیان لڑائی جھگڑے پر ایک ملزم نے فائرنگ کر دی، جس کی زدمیں آکر 22 سالہ نوجوان اکمل شدید زخمی ہو گیا،اسے ریسکیو1122کی ٹیم نے ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں