بیٹے کوغائب کرنے کارنج،سابق سسرقتل،ملزم فرار

بیٹے کوغائب کرنے کارنج،سابق سسرقتل،ملزم فرار

فیروزوالہ( تحصیل رپورٹر) بیٹے کو غائب کرنے کے رنج میں سابق داماد نے فائرنگ کرکے سابق سسر کو ہلاک کر دیا ،ملزم فرار ہو گئے۔

بتایا گیا ہے کہ گنڈا پور کا رہائشی محنت کش حاکم علی اپنی فیملی کے ہمراہ تھانہ شرقپور کے قریب واقع گاؤں صالح پور میں گندم کی کٹائی کی خاطر اپنے رشتہ دار کے ہاں آیا ہوا تھا ،یہاں پر اس کاسابق داماد رشید عرف شیدو بھی رہتا تھا ،جس نے کچھ عرصہ قبل اپنی بیوی کو طلاق دے دی جو بچوں کو بھی اپنے ہمراہ لے گئی تھی، بعد میں اس کے سابق سسرالیوں نے اس کے 12 سالہ بیٹے کو غائب کر دیا ،جس کا اسے رنج تھا ،رشید نے ساتھی کی مدد سے فائرنگ کر کے اپنے سابق سسر حاکم علی کو موت کے گھاٹ اتارکر دیا ،ملزم رشید کو شک تھا کہ میرے بیٹے کو اس کے سابق سسرال والوں نے چھپا کررکھا ہوا ہے ، شرقپور پولیس نے ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کر کے لاش پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال بھجوا دی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں