وزیر اعلیٰ مریم نواز نے وعدہ پورا کردیا عثمان کو سائیکل اور فجر کوسکوٹی مل گئی

وزیر اعلیٰ مریم نواز نے وعدہ پورا کردیا  عثمان کو سائیکل اور فجر کوسکوٹی مل گئی

لاہور،بہاولپور(سیاسی رپورٹرسے ،خبرنگار ) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے وعدہ پورا کردیا ،بہاولپور کے چک نمبر 6کے محمد عثمان کو سائیکل اور فجر کوسکوٹی مل گئی،وزیراعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر نور بی بی کو ایک لاکھ روپے کا چیک بھی پیش کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ایم پی اے میاں شعیب اویسی اور ڈی سی ظہیر انور جپہ گزشتہ روز وزیراعلیٰ مریم نواز کی ہدایت  پر چک نمبر 6 بی سی میں سائیکل، سکوٹی اور ایک لاکھ روپے لیکر پہنچے -وزیر اعلیٰ مریم نواز کے دورہ بہاولپور کے دوران چک نمبر 6 بی سی میں ننھے عثمان نے سائیکل اور معصوم فجر نے سکوٹی لینے کی خواہش ظاہر کی تھی،چک چھ بی سی میں محمد عثمان جماعت نہم کا طالبعلم، کمسن فجر کلاس ہفتم کی طالبہ ہے ۔وزیر اعلیٰ مریم نواز سے معمر خاتون نور بی بی نے ملاقات میں ما لی امداد کی ضرورت کا اظہار کیا تھا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں