جلاؤ گھیراؤ کیس ، 10 ملزموں کی درخواست ضمانت منظور

جلاؤ گھیراؤ کیس ، 10 ملزموں کی درخواست ضمانت منظور

لاہور(اپنے خبر نگار سے ، کورٹ رپورٹر )انسداد دہشت گردی عدالت میں جناح ہاؤس حملہ اور جلاؤ گھیراؤ کیس کے 24ملزموں کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی ۔ عدالت نے جناح ہاؤس حملہ کیس میں 10 ملزموں کی درخواست ضمانت منظور کر لی ۔

عدالت نے ایک ایک لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکوں کے عوض ملزموں کی رہائی کا حکم دے دیا ۔ملزم عاطف نثار ،محمد نعیم ،سید مظہر حسین شاہ، خالد اقبال، محمد ریاض ،محمد ندیم علی،رانا اسلام مبارک ،تنویر احمد اور محمد تنویر کی درخواست ضمانت منظور ہوئی ہے ۔ انسداد دہشت گردی عدالت کے ڈیوٹی جج ارشد جاوید نے فیصلہ سنایا ۔ عدالت نے دیگر ملزموں کی ضمانت پر سماعت 9 مئی تک ملتوی کر دی ۔انسداد دہشت گردی عدالت ، نو مئی کو شیر پاؤ پل پر تقاریر ، جلائو گھیرائو اور مسلم لیگ نون کا آفس جلانے کے مقدمات پر سماعت ہوئی ۔عدالت نے ڈاکٹر یاسمین راشد کی ضمانتوں پر سماعت 9 مئی تک ملتوی کر دی ۔عدالت نے آئندہ سماعت پر پراسیکیوشن سے مقدمہ کا ریکارڈ طلب کرلیا ۔انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے ضمانتوں پر سماعت کی ۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شہرام سرور چودھری کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع نہ کرنے کے خلاف کیس میں سرکاری وکیل کی استدعا پر سماعت غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کردی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں