گندم کے بعد کپاس کی مارکیٹ بھی کریش

گندم کے بعد کپاس کی  مارکیٹ بھی کریش

کراچی(این این آئی)چیئر مین کاٹن جنزرزفورم احسان الحق نے کہا ہے کہ گندم کے بعدکپاس کی مارکیٹ بھی کریش کرگئی۔

احسان الحق نے اپنے ایک بیان میں کہاکہ کپاس کی امدادی قیمت دینے کا وعدہ پورا نہیں کیا گیا ، کپاس کے کاشتکار کو گزشہ سال غیر معمولی نقصان ہوا ہے جس کی وجہ سے کپاس کے کاشتکار دلبرداشتہ ہو گئے ہیں۔احسان الحق نے کہا کہ ٹیکسٹائل انڈسٹری بھی زوال کا شکار ہے ،ملک کی پچاس فیصد ٹیکسٹائل انڈسٹریز بند ہو چکی ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں