فوج میں خود احتسابی کا عمل ہے ، سابق کور کمانڈر منگلا سے متعلق سوال پر ردعمل

فوج میں خود احتسابی کا عمل  ہے ، سابق کور کمانڈر منگلا  سے متعلق سوال پر ردعمل

راولپنڈی (خصوصی نیوز رپورٹر )پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل احمد شریف چودھری نے سابق کور کمانڈر منگلا کی برطرفی سے متعلق خبروں کے حوالے سے سوال پر اپنے ردعمل میں کہا پاک فوج میں خود احتسابی کا ایک سخت، کڑا اور شفاف خود کار عمل ہے جو ہر وقت جاری رہتا ہے۔

آپ ابھی ایک خاص سوال کر رہے ہیں کیونکہ وہ ایک سینئر افسر تھے ،فوج میں ہر وقت یہ خودکار خود احتسابی کا نظام چلتا رہتا ہے ، اس وقت بھی چل رہا ہے ۔ ہمیں اپنے احتساب کے نظام پر فخر ہے ۔انہوں نے کہا میں نے آپ سے کہا ہم سمجھنے سے قاصر ہیں کہ 9 مئی میں کرنے والے اور کرانے والے تھے ، کیوں ان کا احتساب نہیں ہو رہا، فوج نے تو اپنا احتساب کا عمل بڑی تیزی سے مکمل کرلیا، یہ سسٹم الزامات پر نہیں، حقائق پر کام کرتا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں