ایس آئی ایف سی کا مقصد کسی ادارے کی جگہ لینا یا قبضہ کرنا نہیں،ڈی جی آئی ایس پی آر

ایس آئی ایف سی کا مقصد کسی  ادارے کی جگہ لینا یا قبضہ کرنا  نہیں،ڈی جی آئی ایس پی آر

راولپنڈی (خصوصی نیوز رپورٹر )ڈی جی آئی ایس پی آرمیجر جنرل احمد شریف نے کہا ایس آئی ایف سی کا مقصد کسی ادارے کی جگہ لینا یا قبضہ کرنا نہیں ہے ۔

ایس آئی ایف سی سے متعلق سوال پر انہوں نے کہا کہ اس میں اور معیشت کے دوسرے شعبوں میں فوج کا کردار حکومت کی منشا کے مطابق سہولت کاری کا ہے ، وہ اس لئے کہ حکومت چاہتی ہے جو فوج کی انتظامی ٹیکنیکل صلاحیت ہے اسے اگر وہ پاکستان کی معیشت کو بہتر بنانے کے لئے استعمال کر سکیں تو اس منشا کے مطابق ہمارا کردار اس میں سہولت کاری اور رابطہ کاری کا ہے ۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا ہمارا مقصد متعلقہ اداروں کی مدد کرنا ہے ناکہ ان کی جگہ لینا، ہمارا نہ یہ کردار ہے ، نہ مقصد ہے ، یہ صرف پاکستان میں نہیں ، دنیا بھر میں افواج کی صلاحیت کو معیشت کی بہتری کے لئے استعمال کیاجا تا ہے ، کیا یہ ملک میں پہلی بار ہوا ، نہیں ، ملک میں ایسا پہلے بھی ہوتا رہا ہے ، فرق صرف یہ ہے کہ ہم اس طرح کے زہریلے میڈیا ماحول میں رہ رہے ہیں جہاں جھوٹ اور پراپیگنڈا اتنا بڑھ گیا ہے کہ اس کے بارے میں طرح طرح کی باتیں کی جاتی ہیں کہ فوج قبضہ کرنا چاہتی ہے ، حکومت میں اپنا کردار بڑھانا چاہتی ہے ، ایسا بالکل نہیں ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں