بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی نئی انکوائری میں نیب طلبی کیخلاف درخواستوں پر آج سماعت

بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی  نئی انکوائری میں نیب طلبی کیخلاف  درخواستوں پر آج سماعت

اسلام آباد( دنیا نیوز )اسلام آباد ہائی کورٹ میں بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کی نیب نئی انکوائری میں طلبی نوٹسز کے خلاف درخواستیں آج سماعت کے لیے مقرر کر دی گئیں ۔

دونوں درخواستوں پر رجسٹرار آفس کے اعتراضات دور کردیئے گئے ۔چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس طارق محمود جہانگیری سماعت کرینگے ۔درخواستوں میں استدعا کی گئی ہے کہ پٹیشنز کے فیصلے تک نیب انکوائری میں طلبی کے نوٹسز معطل کیے جائیں ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں