محسن نقوی کا اووربلنگ روکنے کیلئے کریک ڈاؤن تیز کرنیکاحکم

محسن نقوی کا اووربلنگ روکنے کیلئے کریک ڈاؤن تیز کرنیکاحکم

لاہور(سیاسی رپورٹرسے ) وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے اووربلنگ اوربجلی چوری روکنے کے لئے کریک ڈاؤن تیز کرنے کاحکم دیا ہے اور کہا ہے کہ اووربلنگ پر زیرو ٹالرنس پالیسی جاری رہے گی۔

 وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت ایف آئی اے لاہور زونل آفس میں اجلاس ہوا جس میں اوور بلنگ اور بجلی چوروں کے خلاف کارروائی پر پیش رفت کاجائزہ لیا گیا۔اجلاس میں محسن نقوی نے کہا ڈسکوز کی نااہلی اور غفلت کی سزا شہریوں کو دینا قطعا قبول نہیں۔ وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے ہدایت کی کہ اووربلنگ کے ذریعے شہریوں پر بوجھ ڈالنے والے افسروں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی جاری رکھی جائے کیونکہ بجلی صارفین کو اوور بلنگ میں ریلیف دینا ترجیح ہے ۔ محسن نقوی نے بجلی چوروں کے خلاف کارروائی جاری رکھنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ بجلی چوری میں ملوث سرکاری عملے کے خلاف بھی بلاتفریق ایکشن لیا جائے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں