ٹوئٹر پورن سائٹ ، بندرکھا جائے ، جان اچکزئی

ٹوئٹر پورن سائٹ ، بندرکھا  جائے ، جان اچکزئی

اسلام آباد(آئی این پی)سابق نگران وزیر اطلاعات بلوچستان جان اچکزئی نے ٹوئٹر (ایکس) کو پورن سائٹ قرار دیتے ہوئے اس کو مسلسل بند رکھنے کا مطالبہ کردیا۔

جان اچکزئی نے ایکس کو فحش ویب سائٹ قرار دینے کا بیان ایکس کے ذریعے ہی پوسٹ کیا۔جان اچکزئی نے لکھا کہ وی پی این سے (ایکس تک)رسائی بھی ختم کرنے کی ضرورت ہے ، ٹوئٹر پورن سائٹ ہے ، اس کا بند ہو جانا بہتر ہے ۔انہوں نے مزید لکھا کہ اِس کو بند کر دو پاکستان میں سکون ہو جائے گا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں