پی ٹی آئی لوگوں کا ہجوم ، سیاسی پارٹی نہیں:خواجہ آصف

پی ٹی آئی لوگوں کا ہجوم ، سیاسی پارٹی نہیں:خواجہ آصف

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک،آئی این پی ) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ 9 مئی کے حوالے سے زیادہ تر ویڈیوز پی ٹی آئی نے خود فخریہ انداز میں بنائی تھیں ،جی ایچ کیو کے سامنے جنہیں پہنچا یا جا رہا تھا وہ کوئی فرشتے تو نہیں تھے۔

 ان کے ورکر تھے اور انہیں بلانے والی خواتین پی ٹی کی سابق وزیر تھیں ، رئوف حسن ثابت شدہ چیزوں سے منحرف نہ ہو ں ، پی ٹی آئی کے بڑے بڑے رہنمائوں نے ٹی وی پر آ کر 9 مئی کی مذمت کی ہے ، وہ کہتے تھے بانی پی ٹی آئی کسی کی بات نہیں سنتے ، اپنے بیا نا ت سے انکا بھی کوئی نہیں کر رہا ، اگر جبری انٹرویو لیے گئے ہیں تو بتائیں ، 9 مئی کا واقعہ قدرتی ردعمل نہیں تھا یہ سب ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت ہوا ، وہ بار بار کہتے ہیں اگر مذاکرات ہوں گے تو صرف فوج سے ، آج کچھ کہتے ہیں کل کچھ کہتے ہیں ، پی ٹی آئی کوئی سیاسی جماعت نہیں ہے ، یہ ایک ہجوم ہے ، شیر مروت نے کہا تھا کہ ان کا نام فائنل ہونے جا رہا ہے ، ہم ان کاچیئرمین لگانے کے پابند نہیں ہیں ، یہ حکومت کو استحقاق ہے کہ وہ اپوزیشن سے کسی کو چیئرمین لگا دے ۔جاری بیان میں خواجہ آصف نے کہا کہ نو مئی ہمیشہ اس بات کی یاد دلائے گا، ایک شخص اور گروہ نے اپنے ذاتی ایجنڈے اور اقتدار کی ہوس میں وطن عزیز کی اساس پر حملہ کیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں