وفاق کا بھی 9مئی کے کرداروں کو بھرپور جواب دینے کا فیصلہ

وفاق کا بھی 9مئی کے کرداروں کو بھرپور جواب دینے کا فیصلہ

اسلام آباد (دنیا نیوز)افواج پاکستان کا ردعمل سامنے آنے کے بعد وفاقی حکومت بھی متحرک ہوگئی، وفاقی حکومت نے بھی سانحہ 9مئی کے کرداروں کو بھرپور جواب دینے کا فیصلہ کر لیا۔

ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس 9 مئی کو بلا لیا گیا، وفاقی  کابینہ کا خصوصی اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا، وزیراعظم وفاقی کابینہ کے فورم سے 9 مئی واقعہ پر خصوصی پیغام دیں گے ، وفاقی کابینہ اجلاس میں 9 مئی واقعہ کی مذمت کی جائے گی۔ذرائع نے مزید بتایا کہ کابینہ اجلاس میں شہداسے اظہار یکجہتی کیا جائے گا، کابینہ اجلاس میں 9 مئی کو سیاہ دن قرار دیا جائے گا، وفاقی کابینہ 9 مئی کو پارلیمنٹ کی بالادستی اور جمہوری روئیوں کے فروغ پر زور دے گی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں