سکول اساتذہ کے تبادلوں سے پابندی اٹھانے کااعلان

سکول اساتذہ کے تبادلوں  سے پابندی اٹھانے کااعلان

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)پروموشنز کے بعد ایڈجسٹمنٹ ،سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے 8مئی سے ایک بار پھر تبادلوں پر سے پابندی اٹھانے کا اعلان کردیا ۔

اساتذہ کی درخواستیں 10مئی تک آن لائن وصول کی جائینگی ۔11مئی کو وصول ہونیوالی درخواستوں کی تصدیق کی جائیگی ،منتخب اساتذہ کو 13 مئی کو تبادلوں کے آرڈرز جاری کیے جائیں گے ،تبادلوں کیلئے صرف تعیناتیوں کا انتظار کرنے والے اساتذہ ہی اپلائی کرسکیں گے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں