بتایا جائے کہ پولیس نے ریڈ کیوں کیا؟لاہور ہائیکورٹ

بتایا جائے کہ پولیس نے ریڈ کیوں کیا؟لاہور ہائیکورٹ

لاہور ( کورٹ رپورٹر )لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس انوار الحق پنوں نے بیس سالہ نوجوان کی بازیابی کیلئے دائر درخواست پر 9 مئی کو سی سی پی او لاہور کو رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیدیا۔

 عدالت نے ریمارکس دئیے کہ بتایا جائے کہ پولیس نے ریڈ کیوں کیا؟یہ بھی بتایا جائے کہ گاڑی، موٹر سائیکل سمیت قیمتی سامان پولیس کیوں لے گئی؟درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ اقبال ٹاؤن پولیس نے کوٹ رادھا کشن کے گاؤں دھاریوال میں ریڈ کیا، پولیس اہلکار پوتے محمد بابر، ایک گاڑی اپلائیڈ فار، سات تولے سونا،نقدی 15 لاکھ اہم دستاویزات، موٹر سائیکل ، لائسنسی اسلحہ بھی ساتھ لے گئے ،پولیس کی ریڈنگ پارٹی نے گھر میں توڑ پھوڑ اور خواتین پر تشدد کیا ،عدالت پوتے اور سامان کی بازیابی کا حکم دے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں