مذاکرات کامیاب ،نان بائی ایسوسی ایشن کا آج ہڑتال نہ کرنیکا اعلان

 مذاکرات کامیاب ،نان بائی ایسوسی ایشن کا آج ہڑتال نہ کرنیکا اعلان

لاہور (اپنے سٹی رپورٹر سے )نان بائی ایسوسی ایشن اور ضلعی انتظامیہ کے درمیان مذاکرات کامیاب ہو گئے ۔صدر نان بائی ایسوسی ایشن آفتاب گل نے کہا ہے کہ نان بائی ایسوسی ایشن آج بدھ کی ہڑتال نہیں کریگی،ہمارے بیشتر مطالبات مان لئے گئے۔

اس لئے تندور بند نہیں کریں گے ،ہمیں 20 کلو کا آٹا تھیلہ1700 روپے میں ملے گا اورہم روٹی 16 روپے میں فروخت کریں گے تاہم نان کی قیمت پر بات چیت چند روز بعد دوبارہ ہو گی۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم عوام کو بلا وجہ تکلیف نہیں دینا چاہتے تھے ، آٹا سستا ہو گا تو آگے روٹی بھی سستی فروخت کرتے رہیں گے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں