10کلو 800روپے میں پنجاب میں آٹا مزید سستا

10کلو 800روپے میں پنجاب میں آٹا مزید سستا

لاہور (اپنے سٹی رپورٹر سے ) پنجاب میں آٹے کی قیمت میں ریکارڈ کمی ہوئی ہے ، پنجاب بھر میں 10 کلوگرام آٹے کی قیمت میں 500 سے 600 روپے تک کی واضح کمی ریکارڈ کی گئی ۔

صوبائی وزیر خوراک بلال یاسین نے محکمہ خوراک پنجاب کے اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے بتایا کہ لاہور ڈویژن میں 10 کلو آٹے کا تھیلا 800 روپے میں دستیاب ہے ۔ فیصل آباد ڈویژن میں 830 ، سرگودھا ڈویژن میں 800 ،ساہیوال ڈویژن میں820،گجرات ڈویژن میں 850 ،ڈی جی خان ڈویژن میں 860 ،بہاولپور ڈویژن میں 870 جبکہ گوجرانوالہ، راولپنڈی اور ملتان ڈویژن میں 900 روپے میں فروخت ہو رہا ہے ۔ بلال یاسین کا کہنا تھا کہ آٹے کی کم قیمت پر بلاتعطل فراہمی سے غریب آدمی کا دو وقت کی روٹی کا بنیادی مسئلہ حل ہوا ہے ،آٹے کی قیمت میں کمی سے روٹی اور نان کی قیمت بھی کم ہوئی، نوٹیفائیڈ قیمتوں پر روٹی کی دستیابی یقینی بنا رہے ہیں۔ عام آدمی کو ریلیف فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے اور عوام تک سستے آٹے کی فراہمی کیلئے ہر ممکن اقدامات یقینی بنا رہے ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں