چاند نظر نہیں آیا یکم ذی القعدہ کل ہوگی

چاند نظر نہیں آیا  یکم ذی القعدہ کل ہوگی

اسلام آباد(آئی این پی )چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے اعلان کیاہے کہ بدھ کو ذی القعدہ 1445 ہجری کا چاند نظر نہیں آیا۔ یکم ذی القعدہ کل جمعہ 10 مئی کو ہو گی۔

دوسری جانب مصر کے قومی ادارہ برائے فلکیاتی اور جیو فزیکل ریسرچ نے پیشگوئی کی ہے کہ ذی الحجہ کا چاند6 جون بروز جمعرات دن کو قاہرہ کے وقت کے مطابق 2:39 پر پیدا ہوگا۔ مصر میں عید الاضحی 2024 کا پہلا دن اتوار 16 جون کو ہوگا جب کہ وقوف عرفہ 15 جون کو ہوگا۔ اس طرح ذی الحج کے مہینے کا آغاز جمعہ 7 جون 2024 کو ہوگا۔ تاہم نیشنل ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے مطابق حتمی رائے سعودی عرب کی طرف سے عید الاضحی کی تاریخ کا تعین کرنے کے بعد ہی قائم کی جا سکے گی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں