امجد ثاقب کا استعفیٰ منظور ،روبینہ خالد چیئرپرسن بی آئی ایس پی تعینات

امجد ثاقب کا استعفیٰ منظور ،روبینہ خالد  چیئرپرسن بی آئی ایس پی تعینات

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر )صدر مملکت آصف علی زرداری نے روبینہ خالد کی بطور چیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی)تعیناتی کی منظوری دے دی۔

ایوان صدر سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے ڈاکٹر امجد ثاقب کا چیئرپرسن کے عہدے سے استعفیٰ منظور کرلیا ، صدر مملکت نے روبینہ خالد کی تعیناتی کی منظوری بینظیر انکم سپورٹ پروگرام ایکٹ 2010 کے سیکشن 5 (3) کے تحت دی ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں