رواں سال پنجاب سے 4 لاکھ 89 ہزار سے زائد افراد روزگار کیلئے بیرون ملک گئے

رواں سال پنجاب سے 4 لاکھ  89 ہزار سے زائد افراد روزگار  کیلئے بیرون ملک گئے

اسلام آباد(اے پی پی)رواں مالی سال کے دوران پنجاب سے 4 لاکھ 89 ہزار سے زائد افراد روزگار کیلئے بیرون ملک گئے ۔

 منگل کو جاری کئے گئے اقتصادی سروے 24-2023 کے مطابق سندھ سے 72 ہزار 382، خیبر پختونخوا سے دو لاکھ 10 ہزار 150، بلوچستان سے 8 ہزار 369 ، آزاد کشمیر سے 33 ہزار 904، سابق فاٹا سے 36ہزار 609 اور گلگت بلتستان سے ایک ہزار 551 افراد بیرون ملک گئے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں