پی ایم ڈی سی کاایم ڈی کیٹ کاامتحان 22 ستمبر کو منعقد کرنیکا اعلان

پی ایم ڈی سی کاایم ڈی کیٹ کاامتحان  22 ستمبر کو منعقد کرنیکا اعلان

اسلام آباد(اے پی پی)پی ایم ڈی سی نے ایم ڈی کیٹ کاامتحان امسال 22 ستمبر کو منعقد کرنیکا اعلان کر دیاہے ۔

 پی ایم ڈی سی کے صدر پروفیسر ڈاکٹر رضوان تاج نے بتایا کہ ایم ڈی کیٹ پاکستان اور بیرون ملک میں ایک ہی تاریخ کو منعقد کیا جائے گا۔ایم ڈی کیٹ کا نصاب اگلے ہفتے پی ایم ڈی سی کی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کر دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ طلبا کی سہولت کے لیے کونسل نے نصاب کو تبدیل نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کونسل نے تمام صوبائی سیکرٹریز کو ایم ڈی کیٹ امتحان کی تیاری شروع کرنے کی ہدایت کردی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں