کابینہ کمیٹی خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کی تشکیل نو

کابینہ کمیٹی خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کی تشکیل نو

اسلام آباد(دنیا نیوز)وزیراعظم نے کابینہ کمیٹی خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کی تشکیل نو کردی۔ذرائع کے مطابق نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وزیر تجارت اوروزیر اطلاعات کو کابینہ کمیٹی کا رکن بنادیا گیا ہے۔

 جس سے کابینہ کمیٹی ایس آئی ایف سی ارکان کی  

 تعداد 12 سے بڑھ کر 15 ہوگئی۔ وزیراعظم شہبازشریف کابینہ کمیٹی کے چیئرمین خود ہیں ارکان میں خزانہ،دفاع،منصوبہ بندی ، آئی ٹی ،پاور،نیشنل فوڈسکیورٹی، آبی وسائل، قانون و انصاف،سرمایہ کاری،صنعت اور پٹرولیم کے وزرا ہیں ۔آرمی چیف،صوبائی وزرائے اعلیٰ، نیشنل کوآرڈینیٹر کو اجلاسوں میں خصوصی طورپرمدعوکیاجائے گا ۔وزیراعظم نے 27 مئی 2024کو کابینہ کمیٹی ایس آئی ایف سی تشکیل دی تھی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں