شمالی وزیرستان، دھماکا خیز مواد سے لڑکیوں کاسکول تباہ

شمالی وزیرستان، دھماکا خیز مواد  سے لڑکیوں کاسکول تباہ

پشاور (آئی این پی )شمالی وزیرستان میں سرکاری گرلز سکول کو دھماکا خیز مواد سے اڑا دیا گیا۔

 صوبائی وزیرتعلیم فیصل خان ترکئی کے مطابق گزشتہ رات 12 بجے نامعلوم افراد  نے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول فضل الٰہی زیرکی کو دھماکا خیز مواد سے اڑایا، دھماکے سے سکول کے 7 کمرے مکمل طور پر منہدم ہو گئے ،سکول میں 255 طالبات زیر تعلیم تھیں، ڈائریکٹر ایجوکیشن اور متعلقہ ڈپٹی کمشنر کو تحقیقات کی ہدایت کی ہے ۔وزیر تعلیم نے بتایا کہ سکول کو دوبارہ بہت جلد فعال کردیا جائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں