خلیل الرحمن قمر ہنی ٹریپ، 9 ملزموں کا 7 روزہ جسمانی ریمانڈ

خلیل الرحمن قمر ہنی ٹریپ، 9 ملزموں کا 7 روزہ جسمانی ریمانڈ

لاہور(اپنے خبر نگار سے )نامورڈرامہ نگار خلیل الرحمن قمر ہنی ٹریپ اور اغوا برائے تاوان کیس میں انسداد دہشتگردی عدالت نے ملزمہ آمنہ عروج کے 9 شریک ملزموں کا 7 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر کے تفتیشی افسر سے آئندہ پیشی پر رپورٹ طلب کر لی ۔

 سماعت پرشناخت پریڈ میں شناخت ہونے والے ملزموں کو انسداد دہشتگردی عدالت کے جج خالد ارشد کے روبرو پیش کیا گیا ۔آمنہ کی بہن مریم اور حسن شاہ کی رشتہ دار شمائل کو بھی پیش کیا گیا ۔آمنہ عروج کے 9 شریک ملزموں کی شناخت پریڈ میں شناخت ہو گئی ۔خلیل الرحمن قمر نے جیل میں ملزموں کو شناخت کیا ۔عدالت نے آمنہ کی بہن مریم شہزادی اور دوست شمائل کو مقدمہ سے ڈسچارج کر دیا ۔ تفتیشی افسر نے بتایا شمائل کی شناخت پریڈ میں شناخت نہیں ہوئی ۔آمنہ عروج کی بہن مریم کا اغوا میں کوئی کردار نہیں مگرگینگ کا حصہ ہے ۔عدالت نے حکم دیا کہ اگر اغوامیں کردار نہیں تو مریم شہزادی کو ڈسچارج کیا جاتا ہے ۔ملزم تنویر ،قیصر عباس، رشید ،فلک شیر ،میاں خان، یاسر ،جاوید اقبال،ذیشان قیوم اور مامون حیدر کی شناخت پریڈ میں شناخت ہوئی ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں