وزارت داخلہ نے صحافی چارلس گلاس کا ویزا منسوخ کر کے واپس بھیج دیا

وزارت داخلہ نے صحافی چارلس گلاس  کا ویزا منسوخ کر کے واپس بھیج دیا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کرنے کیلئے پاکستان آئے برطانوی صحافی کو ویزا منسوخ کرکے واپس وطن بھیج دیاگیا۔

ذرائع کے مطابق امریکی نژاد برطانوی صحافی چارلزگلاس کو وزارت داخلہ نے ویزا منسوخ کرکے واپس بھیجا،ذرائع کا کہنا ہے کہ چارلز گلاس کو اسلام آباد میں ایک گھر سے اٹھاکر ایئرپورٹ سے واپس بھیجا گیا،انہوں نے وزیرداخلہ محسن نقوی کو ای میل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت مانگی تھی۔ذرائع کے مطابق چارلزگلاس نے وزیرداخلہ کو بتایا تھا کہ انہیں عدالتی اجازت کے باوجود بانی پی ٹی آئی سے ملنے نہیں دیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں