5 ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کے تقرر و تبادلے ،نوٹیفکیشن جاری

5 ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کے  تقرر و تبادلے ،نوٹیفکیشن جاری

لاہور(کورٹ رپورٹر)5ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کے تقرر و تبادلوں کے احکامات، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی منظوری پرنوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ۔

 ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج پاکپتن صادق صابر کو سیشن کورٹ لاہور میں او ایس ڈی ،ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج پاکپتن ساجد محمود کو سیشن کورٹ ملتان میں او ایس ڈی اورڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج پاکپتن عبدالستار بوسل کو او ایس ڈی سول کورٹ لاہور تعینات کر دیا گیا ۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سپیشل کورٹ ملتان وسیم الرحمن خان کوسینئر ایڈیشنل رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ بہاولپور بینچ اور ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سیشن کورٹ لاہور نوید انجم کو نارکوٹکس کنٹرول کورٹ میں تعینات کر دیا گیا۔ نوٹیفکیشن کی کاپی سپریم کورٹ، اسلام آباد ہائیکورٹ و دیگر کو ارسال کر دی گئی ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں