حلقے کھولنے کے طعنے دینے والے دوبارہ گنتی کے نام سے ایسے بھاگتے ہیں جیسے بندر غلیل سے :عظمیٰ بخاری

حلقے کھولنے کے طعنے دینے والے  دوبارہ گنتی کے نام سے ایسے بھاگتے  ہیں جیسے بندر غلیل سے :عظمیٰ بخاری

لاہور( سیاسی رپورٹرسے )وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا کہ نواز شریف کے بھائی شہباز شریف نے پاکستان کو دیوالیہ ہونے سے بچایا ،ملک و قوم کی بات کرنے والے لیڈر ہیں۔

اسد قیصر کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے انہوں نے کہا جو گڑھے آپ کا نالائق اور نکما لیڈرکھود گیا تھا شہباز شریف انہیں بھر رہے ہیں ۔نواز شریف عمران خان کی طرح ملک پر ایٹم بم گرانے کی خواہش کرنے والے لیڈر نہیں۔انکا کہنا  تھا کہ حلقے کھولنے کے طعنے دینے والے دوبارہ گنتی کے نام سے ایسے بھاگتے ہیں جیسے بندر غلیل سے بھاگتا ہے ۔ جیل میں آپ کے چور،بددیانت اور کرپٹ لیڈر ہیں لہٰذا مذاکرات اور پاؤں پکڑنے کی ضرورت آپ کو ہے ۔ ہمیں آپ سے بات کرنے یا آپ کا چہرہ دیکھنے کا بھی کوئی شوق نہیں ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں