سپورٹس سٹی کے پیچھے نفرت آمیز سیاست تھی،احسن اقبال

سپورٹس سٹی کے پیچھے نفرت آمیز سیاست تھی،احسن اقبال

نارووال(خبر نگار)وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا آج ہم جس دنیا میں رہ رہے ہیں یہ ڈیجیٹل انقلاب کی دنیا ہے آنے والے دنوں میں ٹیکنالوجی میں برپا ہونے والا انقلاب قوموں کے مستقبل کا تعین کرے گا۔تختی سے شروع ہونے والا سفر آج 5جی تک پہنچ چکا ہے ۔

آرٹیفیشل انٹیلی جنس نے دنیا کو نئی جہتوں سے متعارف کروایا ہے ہمیں تبدیلی کے نئے رجحانات سے فائدہ اٹھانے والوں میں شامل ہونا چا ہئے ۔ای لائبریری نارووال میں ڈیجیٹل نارووال پروگرام کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم نوجوان نسل کوگالی گلوچ نہیں سکھا رہے ۔ایک جماعت نے ہم سب کو چور ڈاکو بنا کر پیش کیا ،سپورٹس سٹی منصوبے کے پیچھے انکی نفرت آمیز سیاست موجود تھی۔سوشل میڈیا کے ذریعے جب آپ کسی کے ذہن میں جھوٹی نفرت پیدا کریں گے تو اس کے نتائج یہی نکلیں گے ۔ایک ریاست کے اندر سزا وجزا کا اختیار ریاست کے پاس ہوتا ہے نہ کہ ہر کوئی اپنی حیثیت میں خود لوگوں کے قتل کے فتوے دیتا پھرے ۔یہ جو نیا انداز چل نکلا ہے کہ ہر کسی پر فتویٰ لگانا یہ بہت غلط بات ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں