عمران پاکستانی یونیورسٹی کے چانسلر بننے کے بھی اہل نہیں ،شرجیل

عمران پاکستانی یونیورسٹی کے چانسلر بننے کے بھی اہل نہیں ،شرجیل

کراچی (آئی این پی) وزیر اطلاعات و نشریات سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی آکسفورڈ چھوڑیں وہ تو کسی پاکستانی یونیورسٹی کے چانسلر بننے کے بھی اہل نہیں ہیں۔

برطانوی اخبار دی گارجین میں بانی پی ٹی آئی کے خلاف شائع کالم پر تبصرہ کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ عمران خان نے کہا تھا کہ پاکستان میں طالبان کے دفاتر کھولے جائیں گے اور طالبان سے بات چیت کر کے ان کو معافی دی جائے ، ان کے دور حکومت میں طالبان اور مدرسوں کو فنڈنگ کی گئی۔ صوبائی وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ طالبان کی وجہ سے ہمارے ملک نے نقصان اٹھایا ہے ، اے پی ایس کے سانحے میں معصوم بچے شہید ہوئے تھے جبکہ سڑکوں، امام بارگاہوں اور شہریوں پر خودکش حملے بھی ہوئے جن میں پاک فوج اور پولیس کے افسران کو شہید کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی دہشت گردی کو سپورٹ کر رہے ہیں ، جو دہشت گردی کو سپورٹ کر رہا ہو وہ کیسے وائس چانسلر بن سکتا ہے ؟ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں