عمران خان طالبان دوست قرار،برطانوی اخبار کی کڑی تنقید

عمران خان طالبان دوست قرار،برطانوی اخبار کی کڑی تنقید

اسلام آباد (دنیا نیوز)برطانوی اخبار ڈی گارڈین نے آکسفورڈ یونیورسٹی کے چانسلر کے انتخاب کے معاملے پر بانی پی ٹی آئی عمران خان کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے ،اخبارنے آرٹیکل میں تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے سوال اٹھا دئیے ۔

دی گارڈین کی جانب سے عمران خان کے آکسفورڈ چانسلر کے انتخاب کیلئے کاغذات جمع کرانے پر سوال کیا گیا کہ کیا طالبان دوست بانی پی ٹی آئی واقعی آکسفورڈ کے اگلے چانسلر کے طور پر بہترین انتخاب ہیں؟۔ بانی پی ٹی آئی نے کابل سے امریکی، برطانوی اور اتحادی افواج کے انخلا کے بعد افغان طالبان کو مبارکباد دی، عمران خان نے طالبان کو غلامی کی زنجیریں توڑنے پر مبارکباد دی۔ عمران خان نے جنسی طور پر ہراساں ہونے والی خواتین کو ہی اس سانحہ کا ذمہ دار اوراسامہ بن لادن کو شہید قرار دیا ، عمران خان نے اسامہ بن لادن کو دہشت گرد کہنے سے بھی انکار کیاتھا۔ بانی پی ٹی آئی کی نامزدگی آکسفورڈ کی خواتین گریجوایٹس کی توہین ہے ، ایسے شخص کا تصور کرنا مشکل ہے ، کاش! کوئی عمران خان اور ان کے حامیوں کو بھی یہ بتائے ۔برطانوی اخبار نے لیڈی ایلش انجیولینی کو آکسفورڈ یونیورسٹی کے چانسلر کیلئے بہترین امیدوار قرار دیا ۔ واضح رہے کہ آکسفورڈ یونیورسٹی کے چانسلر کے عہدے کے لئے انتخابات 28 اکتوبر کو ہوں گے ، ڈھائی لاکھ سابق طلبا اور سابق عملہ آن لائن ووٹ ڈالیں گے ، نئے چانسلر کی مدتِ ملازمت 10 سال ہوگی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں