پی آئی اے کی مسقط سے پشاور آنیوالی پرواز کی کراچی میں ہنگامی لینڈنگ

پی آئی اے کی مسقط سے پشاور آنیوالی  پرواز کی کراچی میں ہنگامی لینڈنگ

کراچی(آن لائن)پی آئی اے کی مسقط سے پشاور آنے والی پرواز نے فنی خرابی کے باعث کراچی میں ہنگامی لینڈنگ کی ۔پرواز پی کے 260 نے مقامی وقت صبح پانچ بجکر 22 منٹ پر مسقط سے ٹیک آف کیا لیکن روانگی کے 30 منٹ بعد طیارے میں پاکستانی فضائی حدود میں فنی خرابی پیدا ہوئی۔

ذرائع کے مطابق تربت پر پرواز کے دوران طیارے کے ہائیڈرولک سسٹم میں خرابی پیدا ہوئی اور طیارہ محض 7 منٹ میں 36 ہزار فٹ کی بلندی سے 8 ہزار فٹ پر آگیا۔پائلٹ نے ایمرجنسی ڈکلیئر کر دی اور رخ کراچی کی طرف موڑ لیا۔ طیارے نے 7 بجکر 8 منٹ پر کراچی ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی۔ترجمان پی آئی اے کے مطابق انجینئرنگ اور مرمت کی سہولیات ہونے کے باعث جہازوں کو کراچی بیس لایا جاتا ہے ، پرواز کو احتیاطاً کراچی لینڈ کروایا گیا اور تمام ایسے اقدامات کیے گئے جس سے فضائی حفاظت کو کسی قسم کا رسک نا ہو۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں