جسٹس منصورکی چیف جسٹس تقرری کیلئے درخواست گزارکو تیاری کی مہلت

 جسٹس منصورکی چیف جسٹس تقرری کیلئے درخواست گزارکو تیاری کی مہلت

لاہور (کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ نے جسٹس منصورعلی شاہ کی بطور چیف جسٹس پاکستان تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کرانے کیلئے درخواست پر سماعت کرتے ہوئے درخواست گزار کو تیاری کی مہلت دیکر سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کردی ۔

جسٹس شہرام سرورنے ندیم شبلی ایڈووکیٹ کی درخواست پر سماعت کی درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ آئین کے تحت سینئر ترین جج نے سپریم کورٹ کا چیف جسٹس بننا ہے ۔جسٹس منصور شاہ اب سینئر ترین جج ہیں، انکی تعیناتی کو صدر اور وزیر اعظم متنازعہ بنا رہے ہیں،عدالت حکومت کو جسٹس منصور شاہ کی چیف جسٹس تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کا حکم دے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں