صدر زرداری کی اسحاق ڈار سے ان کی رہائشگاہ پر ملاقات بڑے بھائی کی وفات پر تعزیت

صدر زرداری کی اسحاق ڈار  سے ان کی رہائشگاہ پر ملاقات بڑے بھائی کی وفات پر تعزیت

اسلام آباد(نامہ نگار)صدر آصف زرداری نے نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ان کی رہائشگاہ پر ملاقات کی اوران کے بڑے بھائی کی وفات پر اظہار تعزیت کیا۔

ایوان صدر کے پریس ونگ کے مطابق صدر نے اسحاق ڈار کے بھائی کیلئے فاتحہ خوانی اور گہرے افسوس کا اظہار کیا۔اس موقع پر سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق اور وزیر داخلہ محسن نقوی بھی صدر مملکت کے ہمراہ تھے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں