خیبر پختونخوا ینگ ٹیچرز کا اڈیالہ جیل کے باہر احتجاج، دھرنا

خیبر پختونخوا ینگ ٹیچرز کا اڈیالہ  جیل کے باہر احتجاج، دھرنا

راولپنڈی، اسلام آباد (خبر نگار، اپنے رپورٹر سے ) خیبر پختونخوا ینگ ٹیچرز ایسوسی ایشن کا انوکھا احتجاج ، درجنوں اساتذہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کے خلاف احتجاج اور اپنا حق لینے کیلئے اڈیالہ جیل کے باہر پہنچ گئے اور احتجاج کرتے ہوئے بانی پی ٹی آئی سے نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا۔

ینگ ٹیچرز ایسوسی ایشن نے بانی پی ٹی آئی کے خلاف احتجاج اور دھرنے دینے کا فیصلہ کیا۔ مظاہرین کی قیادت صدر ینگ ٹیچرز ایسوسی ایشن عطاء الرحمن نے کی، مظاہرین نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے خلاف نعرے بازی کی اور پنشن کی بحالی، سی پی فنڈ، ایڈہاک ٹیچرز کو مستقل کرنے کے مطالبات کی منظور ی کیلئے دھرنے کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا بانی پی ٹی آئی نے اپنے دور حکومت میں اساتذہ سے کیے گئے وعدے پورے نہیں کیے ، خیبرپختونخوا کے اساتذہ کا اڈیالہ جیل کے سامنے دھرنا جاری رہے گا۔ احتجاج کے دوران تحریک انصاف کے رہنما فیصل چودھری اور نعیم پنجوتھہ مظاہرین کے پاس پہنچ گئے اور مطالبات کی تفصیلات حاصل کر لیں، انہوں نے بانی پی ٹی آئی کو آگاہ کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں