اے پی سی شرکا کا پی ٹی آئی کی عدم شرکت کا دبے الفاظ میں شکوہ

اے پی سی شرکا کا پی ٹی آئی کی عدم شرکت کا دبے الفاظ میں شکوہ

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)ایوان صدر میں ہونے والی کثیر الجماعتی کانفرنس میں ملک کی بڑی سیاسی شخصیات کی ملاقات ہوئی دوسری طرف وہاں موجود سیاسی شخصیات نے پاکستان تحریک انصاف کی عدم شرکت پر دبے الفاظ میں شکوہ بھی کیا۔

اے پی سی کے دوران صدر آصف زرداری، وزیراعظم شہباز شریف، میاں محمد نوازشریف، بلاول بھٹو، مولانا فضل الرحمن، اسحاق ڈار اور شیری رحمن کی ملاقات ہوئی جس میں ملکی مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔اے پی سی کے اختتام پر نواز شریف ایوان صدر سے مری روانہ ہو گئے ۔صدر ، وزیراعظم ، بلاول نے میاں نواز شریف کو رخصت کیا ۔ صحافی نے نواز شریف سے سوال کیا کہ میاں صاحب کیا آپ اسلام آباد کو مس کررہے ہیں، اس پر انہوں نے کہا کہ میں بھی دعا گو ہوں اور آپ بھی دعا کریں، میاں نواز شریف کا چلتے چلتے جواب،ان سے پھر پوچھا گیا کہ آئینی ترمیم کا کام کہاں تک پہنچا، میاں نواز شریف جواب دیئے بغیر رخصت ہوگئے ۔ ذرائع کے مطابق کثیر الجماعتی کانفرنس کا اعلامیہ اسحاق ڈار ، شیری رحمن، اعظم تارڑ نے تیار کیا۔ اعلامیہ تمام شرکا کو دکھایا گیا جس کی توثیق کے بعد اسے جاری کر دیا گیا ۔بتایا گیا کہ پاکستان کثیر الجماعتی کانفرنس کے اعلامیہ کو اقوام متحدہ سمیت پاکستان کے تمام سفارتخانوں کے ذریعے دنیا بھر کو بھجوایا جائے گا ۔کثیر الجماعتی کانفرنس 3گھنٹوں سے زیادہ وقت جاری رہی جس میں تمام شرکا کو کھل کر بولنے کا موقع دیا گیا ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں