جھوٹے پروپیگنڈے پر یوٹیوبرز سمیت 36 افراد کیخلاف مقدمہ

جھوٹے پروپیگنڈے پر یوٹیوبرز  سمیت 36 افراد کیخلاف مقدمہ

لاہور ( مانیٹرنگ سیل ) وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے ) نے لاہور میں کالج واقعہ کے بعد سوشل میڈیا مہم پر 36 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے ۔

یہ مقدمہ لاہور میں ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل میں کالج انتظامیہ کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے ۔بی بی سی کے مطابق ایف آئی اے کی جانب سے درج کی گئی ایف آئی آر پری وینشن آف الیکٹرانک کرائم ایکٹ (پیکا) کی دفعات 9، 10، 20، 24 اور 24 اے کے تحت درج کی گئی ہے ۔ ان دفعات میں سائبر ٹیررازم (دہشتگردی) کی دفعہ بھی شامل کی گئی ہے ۔ایف آئی آر میں 38 سوشل میڈیا اکاؤنٹس کا بھی ذکر ہے جو کہ مدعی مقدمہ کے مطابق جھوٹے پروپیگنڈے اور لوگوں کے تشدد پر اُکسانے میں ملوث ہیں ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں