پیپلز پارٹی ذوالفقار بھٹو کے آئین کو دفن کرنا چاہتی، حلیم عادل
بدھو تالپور (نمائندہ دنیا ) پی ٹی آئی سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ سجاول پہنچے اور پی ٹی آئی کارکن دانش دیدار کے والد کی وفات پر اظہار تعزیت کیا۔
اس موقع پر پی ٹی آئی رہنما نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں کوئی آئینی اور جمہوری حکومت نہیں ہے ، موجودہ حکومت فارم 47 کی پیداوار، نا اہل اور ناجائز حکومت ہے ،موجودہ حکومت غیر آئینی کام کرنا چاہتی ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ غیر جمہوری اقدامات سے ذوالفقار بھٹو بھی متاثر ہوئے ، آج ایسے ہی اقدامات ان کے نواسے کر رہے ہیں ، پیپلزپارٹی اپنے بانی ذوالفقارعلی بھٹو کے آئین کو لوٹا کریسی، ظلم ،تشدد اور بربریت کے ذریعے دفن کرنا چاہتی ہے ، ملک گمبھیر حالات کی جانب جارہا ہے ، اس کی سب سے بڑی سہولت کار پیپلزپارٹی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ملک کو آزاد ہوئے 77 برس ہوگئے ہیں لیکن آج بھی خطرے میں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وقت کے ساتھ ساتھ آئینی معاملات پر ضرورت پڑی تو مولانا فضل الرحمن سے بھی بات کریں گے ، ہم مولانا فضل الرحمن سے رابطے میں ہیں ، ہمارے بانی لیڈر عمران خان سے 5 لوگوں کی ملاقات ہوئی ہے ، بانی نے بھی کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمن سے رابطے میں رہیں۔