اسد قیصر کے بھائی عدنان خان کی عبوری ضمانت منظور ، شامل تفتیش ہونے کی ہدایت

 اسد قیصر کے بھائی عدنان خان  کی عبوری ضمانت منظور ، شامل  تفتیش ہونے کی ہدایت

اسلام آباد(اپنے نامہ نگار سے)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوکا کی عدالت نے احتجاج پر تھانہ آبپارہ میں درج مقدمہ میں سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کے بھائی عدنان خان کی عبوری ضمانت منظور کرتے ہوئے شامل تفتیش ہونے کی ہدایت کردی۔

گزشتہ روز دائر ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست پر سماعت کے دوران عدنان خان اپنی وکیل عائشہ خالد ایڈووکیٹ کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے ،عدالت نے دس ہزار روپے مالیتی مچلکوں کے عوض عدنان خان کی عبوری ضمانت منظور کرتے ہوئے پولیس کو گرفتاری سے روک دیا اور عدنان خان کو شامل تفتیش ہونے کی ہدایت کردی،عدالت نے مزید سماعت 28 اکتوبر تک کیلئے ملتوی کردی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں