شیخوپورہ:سانپ کے ڈسنے سے مدرسہ کے 2طلبہ جاں بحق

شیخوپورہ:سانپ کے ڈسنے سے مدرسہ کے 2طلبہ جاں بحق

شیخوپورہ (ڈسٹرکٹ رپورٹر،آئی این پی )تھانہ صدر کے علاقے چک شاہ پور میں سانپ کے ڈسنے سے مدرسہ کے دو طالبعلم جاں بحق ہوگئے ۔

پولیس کے مطابق مدرسہ جامعہ تدریس القرآن کے طلبہ نماز عشا کے بعد فارغ ہوکر کمرے میں زمین پر سو رہے تھے کہ اچانک سانپ آگیا جس نے 10 سالہ علی حسن اور 8 سالہ اﷲ رکھا کو ڈس لیا ،باقی طلبہ نے کمرے سے بھاگ کر جانیں بچائیں ۔بچوں کے شور مچانے پر معلم اور دیگر لوگ آگئے جنہوں نے کافی جدوجہد کے بعد سانپ کو قابو کرکے مارڈالا۔ واقعہ کی سی سی ٹی وی ویڈیو بھی منظر عام پر آ گئی ۔مدرسہ انتظامیہ کاکہناتھا کہ دونوں بچوں کو ہسپتال پہنچایا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکے ، ضروری کارروائی کے بعد لاشیں ورثا کے حوالے کردی گئیں ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں