ڈی آئی خان میں حملہ، 2ایف سی اہلکار شہید،4زخمی

ڈی آئی خان میں حملہ، 2ایف سی اہلکار شہید،4زخمی

اسلام آباد (دنیا نیوز،آئی این پی )ڈیرہ اسماعیل خان کے تھانہ درابن کی حدود میں ایف سی کی گاڑی پر خوارجی دہشتگردوں کی فائرنگ سے فرنٹیئر کانسٹیبلری کے 2 اہلکار وطن پر قربان ہو گئے ۔

ترجمان وزارت داخلہ کے مطابق خوارجی دہشتگردوں کا بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے 2 سپاہی شہید اور4 زخمی ہوگئے ، سپاہی شیر الرحمن اورامین نے شہادت کا رتبہ پایا۔ شیر الرحمن کا تعلق جنوبی وزیرستان اور امین کا صوابی گدون سے تھا، زخمیوں میں حوالدار امتیاز، سپاہی محب شاہ، سپاہی صاحب دین اور سپاہی فضل کریم شامل ہیں۔ چاروں سپاہیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ فرنٹیئر کانسٹیبلری دہشتگردوں کے ناپاک عزائم خاک میں ملانے کیلئے پرعزم ہے ، سپاہیوں کی قربانیاں دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پختہ عزم کی عکاس ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں